یمن ، غزہ پٹی اور افغانستان میں شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری
یمن ، غزہ پٹی اور افغانستان میں شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری
جمعہ 9 فروری 2024 19:00
یمن میں ایک ہفتے میں 159 مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف کی جانب سے یمن اورغزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یمن کی حجہ کمشنری میں قائم ڈسپنسری میں مریضوں کو طبی امداد فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح و بہبود کی جانب سے یمن کی حجہ کمشنری میں پناہ گزینوں کے لیے قائم موبائل ڈسپینسری میں جنوری 24 سے 30 تک مجموعی طورپر 195 افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جن باطنی امراض کے کلینک میں 40 مریض جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں 68 افراد کو علاج فراہم کیا گیا علاوہ ازیں 80 مریضوں نے وبائی امراض کے کلینک سے رجوع کیا۔
دریں اثنا غزہ پٹی کے متاثرین کی امداد کے لیے شاہ سلمان مرکز کی جانب سےجاری مہم کے تحت اشیائے خورونوش پرمشتمل 400 کارٹنز تقسیم کیے گئے۔
جنوبی غزہ پٹی کے رفح شہر کے علاقے میں متاثرین میں تقسیم کی جانے والی اشیا سے 3 ہزار 900 افراد مستفیض ہوئے۔ تقسیم کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ صفائی کی چیزیں جن میں صابن، شیمپو اور دیگر اشیا شامل تھیں۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے افغانستان میں بھی امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے ننگرہار صوبے میں 3 ہزار افراد میں اشیائے خورونوش کے 500 کارٹنز تقسیم کیے گئے ۔