Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے 95 ممالک میں 6 ارب ڈالر سے زیادہ کے منصوبے

مملکت میں اب تک جڑے ہوئے بچوں کے59 آپریشن کیے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ تعلیم مدینہ منورہ نے ’شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات کی کاوشیں‘ کے عنوان سے  خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے شاہ سلمان مرکز کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ 
سبق ویب کے مطابق محکمہ تعلیم مدینہ منورہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سعودی عرب انسانیت نوازی کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ  طلبہ دنیا بھر کے لیے اپنے ملک اور اپنی قیادت کی خدمات سے واقف ہوں۔ 
مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے بتایا شاہ سلمان مرکز اب تک 95 ممالک میں 6 ارب  515 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت کے 2670 امدادی منصوبے نافذ کرچکا ہے۔ 
 شاہ سلمان مرکز38 ملکوں میں تعلیم و تربیت اور طب و صحت کے  569 رضاکارانہ منصوبے نافذ کرچکا ہے جن سے 12 لاکھ  92 ہزار سے زیادہ افراد کو  فائدہ پہنچا۔ ایک لاکھ  47 ہزار سے زیادہ آپریشن کیے گئے۔ 
ڈاکٹر سامر الجطیلی نے بتایا جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کا سعودی پروگرام پوری دنیا میں وطن عزیز کی انسانیت نوازی کی روشن مثال بن چکا ہے۔ 
1990 میں اس کی شروعات ہوئی تھی تب سے تین براعظموں کے 24 ملکوں سے تعلق رکھنے والے  133 جڑے ہوئے بچوں  کا صحت ریکارڈ دیکھا گیا جبکہ 59 آپریشن کیے گئے۔ 

شیئر: