Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں سونے اور ڈیرہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین مسجد کے تقدس کا خیال رکھیں(فوٹو، ایکس )
مسجد نبوی الشریف میں انتظامی امور کے ذمہ دار عبدالرحمان الاحمدی کا کہنا ہے کہ مسجد میں سونے ، ڈیرہ ڈالنے اور راہ داریوں پر بیٹھنے کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے جامع انداز میں کارروائی کررہے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق الاحمد نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسجد نبوی الشریف میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ مسجد کے تقدس کا خیال کریں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔
انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو راہ داریوں پرڈیرہ ڈالنے اور سونے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ نگراں ٹیمیں  مسجد نبوی الشریف کے مختلف مقامات پرموجود ہوتی ہیں جو اس قسم کے حالات کی فوری رپورٹ متعلقہ ادارے کو کرتی ہیں۔
واضح رہے بعض لوگ مسجد نبوی الشریف میں فرض نمازوں کی ادائیگی کے بعد سو جاتے ہیں ۔
اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ڈیرہ ڈالنے اور راہ داریوں میں سونے سے باز رکھا جاسکے۔

شیئر: