Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دوبارہ الیکشن کی ضرورت نہیں‘، این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کا رزلٹ جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کے حکم پر ریٹرننگ افسران نے این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ان دو حلقوں میں تنائج کو روک دیا تھا۔
سنیچر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این اے 62 گجرات سے آزاد امیدوار محمد الیاس چوہدری نے 97 ہزار 436 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد رضا نے 71 ہزار 154 ووٹ لیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ان دو حلقوں میں تنائج کو روک دیا تھا۔
ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ کی تھی کہ این اے 62 اور پی پی 28 میں الیکشن کے روز آٹھ پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی اس لیے فارم 47 جاری نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن نے ان آٹھ پولنگ سٹیشنوں کی رجسٹرڈ ووٹروں اور امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ آٹھ پولنگ سٹیشنوں میں ووٹوں کی کُل تعداد 11 ہزار 941 ہے۔
جبکہ این اے 62 گجرات سے جیتنے والے امیدوار نے 97 ہزار 436 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار نے 71 ہزار 154 ووٹ لیے۔ یہی صورتحال پی پی 28 میں بھی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اگر دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار آٹھ پولنگ سٹیشنوں میں ووٹوں کی کُل تعداد 11 ہزار 941 حاصل کر بھی لیں تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتے، لہذا نتائج جاری کرنے کا حکم دیا۔

شیئر: