پاکستان میں 8 فروری کو ہونے انتخابات کے زیادہ تر غیرحتمی سرکار نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے مطابق آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 102 نشستیں حاصل کی ہیں۔
لیکن مختلف حلقوں میں اب یہ بحث جاری ہے کہ ان آزاد امیدواروں میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کتنے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق 102 آزاد امیدواروں میں سے 34 مکمل طور پر آزاد ہیں یعنی یہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اسمبلی میں اصل آزاد امیدواروں کی تعداد 34 ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کی جو فہرست جاری کی ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے جانے والے نتائج کے موازنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ قومی اسمبلی کے صرف 8 اصل آزاد امیدوار ہیں یعنی انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔
دستیاب دیٹا کے مطابق این اے 253 کوہلو سے میاں محمد خان بگٹی، این اے 12 کوہستان سے محمد ادریس، این اے 48 اسلام آباد سے خرم نواز، این اے 54 راولپنڈی سے بیرسٹر عقیل ملک، این اے 144 خانیوال سے رضا حیات ہراج اور این 189 راجن پور سے شمشیر علی مزاری تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نہیں ہیں۔
بیرسٹر گوہر اور ٹائیگر صحافیوں کے نام
سچ دکھا اور بتا کے جیو pic.twitter.com/xPOJBQkwew— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 10, 2024