پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 90 سے زائد ہے جبکہ حکومت سازی کے لیے 134 کا ہندسہ عبور کرنا لازمی ہے۔
تحریک انصاف کی حمایتی جماعتوں میں سے صرف مجلس وحدت المسلمین ایک نشست جیت سکی ہے۔ جو حکومت سازی میں زیادہ معاون ثابت نہیں ہو سکتی۔
ایسے میں تحریک انصاف کے لیے ایم کیو ایم یا دیگر جماعتوں کی حمایت سے بھی بات نہیں بن سکتی تو ان کے پاس حکومت بنانے کا واحد آپشن پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے۔
مزید پڑھیں
-
الیکشن 2024: اپنے حلقے میں ہارنے والے اہم قومی رہنما کون ہیں؟Node ID: 835196