سعودی عرب میں ورچوئل پولیس سٹیشنز کب سے کام شروع کریں گے؟
سعودی عرب میں ورچوئل پولیس سٹیشنز کب سے کام شروع کریں گے؟
منگل 13 فروری 2024 5:17
ورچوئل پولیس سٹیشن کا آغاز جلد ہو گا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں رواں سال مختلف شہروں میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ورچوئل پولیس سٹیشن کام کرنا شروع کر دیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں پیر سے شروع ہونے والے عالمی فورم برائے سمارٹ سٹیز میں وزارت داخلہ کی جانب سے ورچوئل پولیس سٹیشن کا نمونہ پیش کیا گیا جس میں شکایت کے اندراج سے لے کر مختلف زبانوں میں اہلکاروں سے بات چیت تک تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
ورچوئل پولیس سٹیشن کا آغاز بہت جلد عوامی مقامات، بازاروں اور جدید محلوں میں کیا جائے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے اجرا سے وژن 2030 کے معیار زندگی بہتر بنانے سے متعلق اہم اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں ورچوئل پولیس سٹیشن کے باعث وزٹرز پولیس سٹیشن تک جانے، قطار میں کھڑے ہوکر انتظار کرنے کی کوفت سے بچ جائیں گے۔
جدید ٹیکنالوجی ایک سکرین کے ذریعے کام کرے گی جس میں ورچوئل پولیس اہلکار سائلین کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی فورم برائے سمارٹ سٹیز میں مختلف موضوعات زیر غور ہیں جن میں جدید شہروں کی تعمیر کا مستقبل، انفراسٹرکچر کے چینلجز، آبادی میں اضافے کا حل اور متعلقہ ماڈرن ٹیکنالوجیز سے استفادہ شامل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں