Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پولیس سے مدد کیسے حاصل کی جائے؟

اقامہ گمشدگی کی رپورٹ جوازات یا تھانے میں کرائی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں پولیس اسٹیشن سمیت تمام سرکاری اداروں میں آنے والوں کےلیے پیشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ 
اپائنٹمنٹ کے لیے ابشرپورٹل پریہ سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ پیشگی وقت لینے کے لیے یہ لازمی نہیں کہ ابشر اکاونٹ ہولڈر ہی سرکاری ادارے میں جانے کے لیے وقت حاصل کرے گا بلکہ اگر کسی کا ابشر اکاونٹ نہیں ہے تو وہ بھی وقت حاصل کرسکتا ہے اس کے لیے ابشر کے ہوم پیچ پر’اپائنٹمنٹ‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
پولیس جہاں قانون کے نفاذ کو یقینی بناتی ہے وہاں لوگوں کی مدد کےلیے بھی ہمہ وقت پیش پیش رہتی ہے۔ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنے اور مدد حاصل کرنے کے بارے میں اہم معلومات دی جارہی ہیں جن سے کسی کو بھی کبھی بھی واسطہ پڑسکتا ہے۔ 

پولیس سے مدد  

کسی بھی ہنگامی نوعیت کے موقع پر 999 پولیس سے رابطہ کیا جاسکتا ہےاس کے علاوہ 911 ہنگامی سینٹر کے اہلکار بھی ہر قسم کی مدد کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔ 
اگرپولیس اسٹیشن میں کسی گمشدگی یا واقعہ کی رپورٹ کرانی ہوتو اسکےلیے علاقے کے تھانے سے رجوع کیا جائے گا یا جہاں کا واقعہ ہو اسی علاقے کے تھانے میں رپورٹ کرائی جائے گی۔ متعلقہ ادارے میں استقبالہ کاونٹر پر موجود اہلکار کو اپنی دشواری کے بارے میں آگاہ کریں۔ 

گاڑی کی چوری کی رپورٹ کرانے کا طریقہ 

اگر کسی کی گاڑی چوری ہوجاتی ہے اس کےلیے لازمی ہے کہ گاڑی کا مالک خود تھانے جائے تاہم اس امر کا تعین کرلیاجائے کہ جس علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ہے اسی علاقے کے تھانے سے رجوع کیاجائے۔ 
تھانے میں استقبالہ کاونٹر پرکار چوری کی رپورٹ کے بارے میں استفسار پرمتعلقہ اہلکاریا ڈیسک کی نشاندہی کردی جائے گی۔ 
گاڑی کااصل مالک نہ ہونے کی صورت میں 
اگر جس شخص کی گاڑی چوری ہوئی ہے اوروہ رپورٹ کرنے کےلیے تھانے نہ آسکتا ہو تو لازمی ہے کہ ابشر اکاونٹ سے اصل مالک کسی واقف کار یا رشتہ دار کو پاور آف اٹارنی جاری کرے گا۔ 
جاری کی جانے والی پاور آف اٹارنی کے ذریعے رپورٹ درج کرائی جائے ۔ رپورٹ درج کراتے واردات کی جگہ اور وقت کے بارے میں صد فیصد درست معلومات ہونا چاہئیں تاکہ رپورٹ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ 

ہائی ویزے پرمامورسیکیورٹی فورسز کو عربی میں ’امن الطرق‘ کہا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

اقامہ کی گمشدگی پررپورٹ  

اقامہ گم ہونے کی رپورٹ جوازات میں کی جاتی ہے تاہم ایسے شہریا علاقے جہاں جوازات کے ذیلی دفتر نہیں وہاں یہ ذمہ داری پولیس تھانے والے انجام دیتے ہیں ۔ 
ہائی وے پولیس ۔ 
سعودی عرب میں ہائی وے پیٹرولنگ کا سسٹم مثالی ہے۔ ہائی ویز پرموجود پیٹرولنگ پارٹی کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ جاتی ہے۔ 
کسی کو مدد درکار ہونے کی صورت میں پولیس پارٹی کے اہلکار بلا کسی استثنی فوری طورپرمدد کے لے حاضر ہوجاتے ہیں۔ شاہراہوں پر مختلف فاصلے پر پیٹرولنگ پولیس کے اسٹیشنزموجود ہیں جبکہ ایک اسٹیشن کی حدود سے دوسرے اسٹیشن کی حد تک پولیس پارٹی کا گشت مسلسل جاری رہتا ہے۔ 
 

شیئر: