Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں مصری صدر اور شاہ بحرین کے مذاکرات

قاہرہ۔۔۔۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے واضح کیا کہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اجتماعی فیصلہ عرب مخالف قطری ضد پر کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میںسرکاری مذاکرات کے بعد واضح کیا کہ قطر کو دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی سے باز رکھنے، مصر بحرین اور عرب ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت ترک کرنے پر آمادہ کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوجانے کے بعد ہی قطر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔عرب ممالک کے امور میں قطر کی مداخلت ، عرب اتحاد اور قومی سلامتی کیلئے نقصان دہ تھی۔

شیئر: