جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 1.6 فیصد اضافہ
جمعرات 15 فروری 2024 12:20
’ہول سیل پرائس انڈیکس میں 4.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران سعودی عرب میں مہنگائی کی شرح 1.6 فیصد رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں 4.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’پرائس انڈیکس میں اضافہ بنیادی کیمیائی خام مواد میں 34 فیصد اضافے کی وجہ سے ہے‘۔
’علاوہ ازیں تیل مارکیٹ کی قیمت میں 12 فیصد بھی پرائس انڈیکس میں اضافے کا سبب ہے‘۔