Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کے لیے امدادی سامان روانہ

’روانہ کئے جانے والے طیارے میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور بچوں کا خشک دودھ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کے لیے چوتھا امدادی طیارہ ریاض سے روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ پر اترنے والے طیارے میں 72 ٹن امدادی سامان موجودہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یوکرین کی مدد کے لیے روانہ کئے جانے والے طیارے میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور بچوں کا خشک دودھ ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’امدادی سامان پولینڈ سے یوکرین روانہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: