Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میونخ سکیورٹی کانفرنس، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جرمنی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ پہنچ گئے ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جرمنی پہنچے تھے۔
مملکت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے سب سے نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی عمل کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت متوقع ہے۔
سعودی وفد دیگر ممالک کے وفود کے سربراہوں اور کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

شیئر: