سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو ترکی کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔