Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے 238 اسکیلیٹرز

مسجد الحرام میں درجہ حرارت 24 ڈگری رکھا جاتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مسجد الحرام میں ٹیکنیکل شعبے کے ذمہ دار انجینئرفہد المطرفی کا کہنا ہے کہ آنے والے زائرین کی آسانی کے لیے مسجد الحرام میں نصب 238 اسکیلیٹرز کی مستقل بنیادوں پرمیٹیننس کی جاتی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق انجینئرالمطرفی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں فنی امور کے شعبے کے ملازمین کو مختلف شفٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر نصب مشینری کی دیکھ بھال جاری رہے۔
مسجد الحرام میں موجود ٹیکنیکل اسٹاف  الیکٹریکل زینوں کی مستقل بنیاد پر دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کسی بھی زینے کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر متعلقہ اسٹاف کو وہاں بھیجا جاتا ہے۔
اسکیلیٹرز کی اصلاح ومرمت کا کام شروع کرنے سے قبل اس مقام کو سیل کردیا جاتا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ٹیکنیکل شعبے کی ٹیمیں مستقل بنیادوں پر آلات کا جائزہ لیتی رہتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

انجینئرالمطرفی کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں کولنگ سسٹم کا درجہ حرارت 24 ڈگری رکھا جاتا ہے۔ ایئرکنڈیشنگ یونٹس کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص اسٹاف کو متعین کیا گیا ہے۔

شیئر: