Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی

بعض لوگ اپنا سامان راہداریوں میں رکھ دیتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام کے دروازوں کے نگران سیف السلمی نے کہا ہے کہ پانی کے کین اور بڑے بیگ لے جانے کی اجازت نہیں۔ زائرین کو چاہیے کہ وہ ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ دیگر عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عاجل نیوز کے مطابق السلمی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ہر ممکن آرام و سہولت فراہم کرنا ہے۔
بعض زائرین اپنے ہمراہ بڑے بیگز لاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حرم شریف میں بڑے بیگز اور پانی کے کین لانے پر پابندی عائد ہے۔
السلمی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی یہ پابندی عائد تھی جس کا بنیادی مقصد حرم شریف میں طواف و سعی کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے۔
بعض افراد بڑے تھیلے یا بیگ جس میں وہ اضافی کپڑے یا دیگر سامان رکھتے ہیں اپنے ساتھ حرم شریف کے اندر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے طواف اور سعی کرنے والے دیگر لوگوں کو مشکل صورتحال درپیش ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں بعض افراد اپنا سامان راہداریوں میں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے راستہ بند ہوجاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: