Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 9، کون سے غیر ملکی کھلاڑی گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں؟

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے انگلینڈ کے ول سمید اور شیر فین رادرفورڈ بھی کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل ایکس آفیشل
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 میں بھی 6 ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل میدان میں اتریں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل مقابلہ 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 9 میں مجموعی طور پر 41 سے زائد غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے، جو پاکستان سپر لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ینگ ایمرجنگ پلیئرز کے بڑے نام موجود ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز اور کالن منرو جیسے ٹی 20 کے بڑے نام دستیاب

پی ایس ایل 2024 کے دوران بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔ سب سے پہلے اگر اوپنرز کا ذکر کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ میں انگلش بلے باز ایلکس ہیلز اور کیوی سٹار کالن منرو جیسے ٹی 20 کے بڑے نام شامل ہیں۔

چار غیرملکی کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک مضبوط ٹیم بنا رہے ہیں۔ فائل فوٹو: پی ایس ایل ایکس آفیشل

اسلام آباد کی ٹیم انگلش پیسر ٹائمل ملز سے بھی لیس ہے۔اسکے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر اور ٹی 20 کے ماہر سمجھے جانے والے ٹام کرن بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جورڈن کوکس اور ویسٹ انڈین پیسرز میتھیو فورڈ اور اوبید میکوئے بھی میسر ہوں گے جو اسلام آباد کو پی ایس ایل کی ایک مضبوط ٹیم بنا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز میں بھی عالمی کرکٹ کے بڑے نام شامل ہیں

انگلش جارحانہ مزاج بلے باز جیمز ونس اور کیربیئن سٹار کیرن پولارڈ کراچی کنگز کا اہم ہتھیار ہوں گے۔ اس کے علاؤہ جنوبی افریقہ کے چائنہ مین اسپنر تبریز شمسی بھی کراچی کے لیے اہم کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز کے لیے کیوی وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمی اوورٹن اور جنوبی افریقن کرکٹر لیوس ڈو پلوئے اور آوزی (Aussie) کھلاڑی ڈینیئل سمز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان اور جارحانہ مزاج پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا لاہور قلندرز کا ٹرمپ کارڈ

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل کے اس سیزن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے بڑے ناموں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان اور جارحانہ مزاج پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا لاہور قلندرز کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نمیبیا کے سٹار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے اور انگلش کرکٹر ڈان لارنس بھی لاہور قلندرز سے کھیل رہے ہیں۔قلندرز کہ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے راسی ون ڈر ڈوسن اور شری لنکن بھانوکا راجا پاکسا بھی شامل ہیں۔

کیربیئن سٹار کیرن پولارڈ کراچی کنگز کا اہم ہتھیار ہوں گے۔ فائل فوٹو: پی ایس ایل ایکس آفیشل

ملتان سلطانز میں انگلش کھاڑی ڈیوڈ ملان اور ڈیوڈ ولی گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں ملطان سلطانز کے لیے انگلش کھاڑی ڈیوڈ ملان اور ڈیوڈ ولی گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔اس کے علاہ ویس انڈین سٹرائیکر جونسن چارلس،جنوبی افریقہ کے ریزے ہینریکسں،انگش تیز گیند باز ریسے ٹوپلی بھی ملطان سلطانز کے لیے جلوہ گر ہوں گے۔

رومین پاول اور ٹوم کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کا پاؤر ہاؤس لیڈ کریں گے 

پشاور زلمی کی ٹیم میں جارحانہ مزاج غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں ۔ویسٹ انڈین رومین پاول اور ٹوم کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کا پاؤر ہاؤس لیڈ کریں گے۔
افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق،انگلش پیسر گوس ایٹکنسن،اور جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی بھی پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈین پیسرز شامار جوزف اور انگلینڈ کے لوکی ووڈ بھی پشاور زلمی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

رائلی روسو، ونندو ہاسارنگا اور جیسن رائے ہیں کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے پی ایس ایل سیزن 9 میں بڑے غیر ملکی پلیئرز جلوہ گر ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے رائلی روسو،شری لنکن ونندو ہاسارنگا اور انگلش بیٹر جیسن رائے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے انگلینڈ کے ول سمید، کیرییئن اکیل حسین اور شیر فین رادرفورڈ بھی کھیل رہے ہیں۔

شیئر: