Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے بالاج ٹیپو فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے بالاج ٹیپو کی موت ہوئی۔ (فائل فوٹو)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے بالاج ٹیپو فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
اتوار کی رات کو دیر گئے لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں ایک نجی سوسائٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں بالاج ٹیپو فائرنگ سے زخمی ہو گئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان ٹیپو ٹرکوں والے کے بیٹے تھے۔ ان کے والد کو بھی سنہ 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ بالاج شادی کی ایک تقریب میں اپنے گن مینوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے بالاج ٹیپو سمیت تین لوگ زخمی ہوئے جبکہ ان کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر مارا گیا۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
وہ چند روز قبل مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔ 

شیئر: