ٹریفک خلاف ورزی پر دو ہزار 5 سو موٹر سائیکلیں ضبط
خلاف ورزی پر ضبط ہونے والی موٹر سائیکل ناقابل واپسی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر دو ہزار 5 سو 83 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 11 فروری سے 17 فروری تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ ریاض میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1146 ہے‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں 35، مدینہ منورہ میں 358، مشرقیہ ریجن میں 64 اور تبوک میں 36 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔