امتحان کے دنوں میں بجلی کاٹنے پر صارف کو 500 ریال معاوضہ
’بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی کاٹنے کے ضابطے مقرر کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
پانی اور بجلی ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ طلبہ کے امتحان کے دنوں میں بل کی عدم ادائیگی بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’بل کی عدم ادائیگی پرامتحان کے دنوں میں بجلی کاٹنے پر صارف کو 500 ریال معاوضہ دیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی کاٹنے کے ضابطے مقرر کئے گئے ہیں جن کی پابندی بجلی کمپنی پر لازم ہے‘۔
’بجلی کمپنی نے اگر امتحان کے دنوں میں بجلی کاٹ دی یا ممنوعہ أوقات میں بجلی معطل کردی یا طے شدہ تاریخ سے پہلے یا غلطی سے بجلی کاٹ دی گئی تو ایسی صورت میں کمپنی پر جرمانہ عائد ہوگا جو صارف کو دیا جائے گا‘۔
’ایسی صورت میں کمپنی پر لازم ہے کہ وہ صارف کی بجلی فوری طور پر بحال کرے اور اسے معاوضہ ادا کرے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’بجلی کمپنی کی طرف سے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری طور پر مطلع کیا جائے ‘۔