Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی، انڈین بزنس فورم، تعاون کے نئے راستے کھولے جائیں گے

سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا (فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی انڈین بزنس کونسل کے وائس چیئرمین خالد العبد الکریم نے کہا ہے کہ ’جوائنٹ بزنس فورم کا آغاز پیر کو ہورہا ہے جس میں مواقع کی فراہمی، پروگرام اور صنعتی منصوبےکے ساتھ قابل تجدید توانائی اورانفراسٹریکچر کی ترقی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے معلومات کے تبادلے، ایگریکلچرل اینڈ فوڈ سکیورٹی ٹیکنالوجیز اور انسانی وسائل کی تربیت کے شعبے میں اقتصادی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے راستے کھولے جائیں گے۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز پیر کو سعودی، انڈین بزنس فورم کا انعقاد کرے گی جس میں تیل و گیس، سیاحت، معدنیات، ہیلتھ کیئر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفرسٹریکچر اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انڈین وفد کی قیادت فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ بڑی انڈین کمپنیوں کا ایک وفد بھی ہے جس میں توانائی، فوڈ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے 17 سرمایہ کار اور سی ای او شامل ہیں۔

شیئر: