Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ مگر مچھ سے ٹکرا گیا

 اورلینڈو..... اورلینڈو کے ایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ رن وے عبور کرنے والے 11فٹ طویل مگر مچھ سے ٹکرا گیا۔ مگر مچھ فوری 2ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ پائلٹ نے تصویر اپنے فیس بک پیچ پر لگادی۔ اس نے بتایا کہ بعد میں مجھے اطلاع دی گئی کہ لینڈنگ کے بعد اس مگر مچھ نے طیارے کے ونگ پر بھی چھلانگ لگائی تھی جس سے پر کو نقصان پہنچا۔ گریٹر اورلینڈو ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ رات سوا دو بجے پیش آیا او رپائلٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم 500پاﺅنڈ وزنی مگر مچھ ہلاک ہوگیا جسے کچھ دیر بعد ہی رن وے سے ہٹا دیا گیا۔ 1998ءکے بعدسے مگر مچھ سے ٹکرانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ گزشتہ سال ایک پرندہ ایئرپورٹ کے قریب طیارے سے ٹکرایا تھا تاہم اب تک 147پرندے اور جانور طیاروںسے ٹکرائے ہیں لیکن کوئی حادثہ نہیں ہوا۔2013ءمیں بھی ساﺅتھ ویسٹ فلوریڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والا طیارہ مگر مچھ سے ٹکرایا تھا۔

شیئر: