Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر اور سلطان عمان کی طرف سے یوم تاسیس پر مبارکباد

’دونوں رہنماؤں نے سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے یوم تاسیس پر مبارکباد کا پیغام پیش کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شاہ سلمان کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب امیر قطر شیخ عبد اللہ بن حمد آل ثانی اور قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل جاسم نے بھی شاہ سلمان کو یوم تاسیس پر تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
دوسری طرف سلطان ہیثم نے شاہ سلمان کے نام اپنے مکتوب میں  نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: