Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرب میں یوم تاسیس کے حوالے سے دیواری آرٹ نمائش

اس موقع پر دیگر پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جازان ریجن کے علاقے الدرب میں یوم تاسیس کے حوالے سے دیواری آرٹ کی نمائش کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔


نمائش کا انتظام صبیا محکمہ تعلیم نے  کیا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)

 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الدرب کے کمشنر فیصل بن ناصر بن وریک نے ’دیواری آرٹ‘ کا افتتاح کیا۔
اس نمائش کا انتظام صبیا گورنریٹ محکمہ تعلیم نے کیا تھا جس کی نمائندگی الدرب کے تعلیمی آفس نے کی۔


گورنر الدب نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

کمشنر الدرب فیصل بن ناصر بن وریک نے اس موقع پر تصاویر دیکھیں اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مختلف تقاریر، شاعری اور لوک فنون کے مختلف پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: