لندن ...برطانیہ کے عام انتخابات میں برطانوی مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ہر سیاسی جماعت نے مسلمان امیدواروں کو شامل کیا۔ 12 پاکستان نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔9کا تعلق لیبر پارٹی جبکہ 3 کا کنزرویٹو سے ہے ۔لندن میں ٹوٹنگ کے حلقے سے لیبر پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر زوزینہ ایلن خان نے دوبارہ کامیابی حاصل کی۔ وہ صادق خان کے میئر بننے کے بعد ان کی جگہ ممبر پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ والدہ پولش ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے دیگر پاکستان نژاد امیدواروں میںافضل خان، یاسمین قریشی، شبانہ محمود ، عمران حسین، ناز شاہ ،محمد یاسین، خالد محمود، فیصل خو رشید، ساجد جاوید،نصرت غنی اور رحمان چشتی شامل ہیں۔دریں اثناءانتخابات میں12 انڈین نژاد برطانوی امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔ ان میں 7 کا تعلق لیبر پارٹی سے جبکہ5 کا کنزویٹو پارٹی سے ہے ۔پہلی مرتبہ ایک سکھ بھی دارالعوام کا رکن بنا ہے۔