سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب کونسل کارروائی شروع کر دے تو استعفے یا ریٹائرمنٹ پر کارروائی ختم نہیں ہو سکتی۔‘
بدھ کو سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری رکھنے سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ کیس میں عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔
مزید پڑھیں
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن مستعفیNode ID: 826746