Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان تحریک انصاف کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

جج کے استعفے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ
مریم نواز کا پاور شو، پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد ظاہر کر دی
نئے حکمراں اتحاد میں کس جماعت کو کون کون سا عہدہ ملے گا؟
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان میں مشاورت، ’تعاون جاری رہے گا‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعے کو صبح طلب کر لیا گیا
پنجاب اسمبلی کے جمعہ صبح 10 بجے شروع نے والے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو پی ٹی آئی نے پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے کاغذات کی سکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔
انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے جبکہ پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔
پی ٹی آئی کے مطابق انتخابات کے لیے پولنگ مرکزی دفتر سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

امریکہ کی پاکستان میں ایکس کی سروس معطل ہونے پر تشویش، ’آزادی اظہار رائے کا احترام کریں‘

امریکہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے پر عائد پابندی پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی جزوی بندش اور سوشل میڈیا سروسز میں پیدا ہونے والا تعطل بھی شامل ہے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس سب تک رسائی دی جائے۔‘

جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو ساتھ چھوڑ گئے،عمران خان کی بہنوں کا شکوہ

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات ہوئی۔
عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ سے شکوہ کیا کہ ’جب میرے بھائی عمران خان کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے۔ جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی۔ جب عمران خان کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔‘
عمران خان کی بہنوں نے مسرت جمشید چیمہ سے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں۔
 مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا تو اس پر عمران خان کی بہنوں نے کہا کہ ’آج اپنی مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔‘

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں میں 12 مارچ تک توسیع ہو گئی ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمو قریشی کے بیٹے زین قریشی اور سابق وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 مارچ  تک توسیع کر دی ہے۔
شیرپاؤ پل پر تقاریر کرنے اور پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے کیس میں نامزد مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع ہو گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیسز پر سماعت کی۔
زین قریشی نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
زین قریشی نے عدالت کے رو برو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
زین قریشی اور دیگر ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے فوری نکالنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دے دیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال 23 جون کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا تھا۔

شیئر: