Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کو گورنروں کی طرف سے یوم تاسیس پر مبارکباد

’گورنروں نے اپنی طرف سے ریجنوں کے شہریوں کی طرف سے تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ریجنوں کے گورنروں کی طرف سے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گورنروں نے اپنی طرف سے ریجنوں کے شہریوں کی طرف سے تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
گورنروں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’یوم تاسیس ہمیں عظیم تاریخ کی یاد دلاتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ یہ ملک تاریخ میں گہری جڑیں رکھتا ہے‘۔
گورنروں نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس پر ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے اسلاف نے اس ملک کی تعمیر و ترقی کی جو بنیادیں رکھیں ہیں ان کے لیے بڑی قربانیاں دی گئیں‘۔
گورنروں نے کہا ہے کہ ’بانی مملکت کے وقت سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دور تک اس ملک نے ترقی وکامرانی کی کئی منزلیں طے کی ہیں‘۔
گورنروں نے کہا ہے کہ’ اس ملک کے ہر رہائشی کو یوم تاسیس پر اپنی روشن تاریخ پر فخر ہے‘۔

شیئر: