Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آئی ایم ایف سے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی اے کو ایکس (ٹوئٹر) بحال کرنے کا حکم
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں شراکت اقتدار کا فارمولا
کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حکومتی اتحاد چل پائے گا؟ عامر خاکوانی کا کالم

------------------------------------------------------------

پنجاب اسمبلی: ن لیگ کو خواتین کی 36 اور اقلیتوں کی پانچ نشستیں مل گئیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 66 نشستوں میں سے 42 کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو 36، پیپلز پارٹی کو تین، مسلم لیگ ق کو دو جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو ایک نشست ملی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ذکیہ خان، عشرت اشرف، مریم اورنگزیب، عظمٰی بخاری، حنا پرویز بٹ، سلمی تیمور، راحیلہ نعیم، بشری انجم بٹ، ثانیہ عاشق، سلمی بٹ، کنول پرویز، مہوش سلطانہ اور نوشین عدنان رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔
ان کے علاوہ اسما احتشام، کوثر جاوید، عظمٰی جبین، عنبرین اسماعیل، ممتاز بیگم، سنبل ملک رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیا بیگم، رابعہ نسیم، سونیہ ارشد، تاہیہ نون، آمنہ حسن، اسما ناز، طاہرہ مشتاق، فاطمہ بیگم، قدسیہ بتول، رفعت عباس، آسیہ افتخار اور رُشدی لودھی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔
پیپلز پارٹی کی شازیہ عابد، نیلم جبار اور نرگس فیض ملک رکن پنجاب اسمبلی بن گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ق کی تاشفین صفدر اور سلمٰی سعید رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی سارہ احمد رکن پنجاب اسمبلی بن گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی اقلیتوں کی آٹھ میں سے پانچ نشستوں کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے پانچ امیدوار اقلیتی نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

عمران خان آئی ایم ایف سے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھیں گے جس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ وہ پاکستان سے بات چیت سے قبل ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے ’متنازع انتخابات‘ کے ایک آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کرے۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ’عمران خان کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ہم واضح طور پر کہیں گے کہ اگر آئی ایم ایف نے پاکستان سے بات چیت کرنی ہے تو پہلے وہ یہ واضح کر دے کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے، ان حلقوں کا آڈٹ ہو۔‘
’ایک آزاد آڈٹ ٹیم بیٹھے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں۔ یہ آڈٹ ٹیم اگر سپریم کورٹ کی سربراہی کے تحت بنائی جائے تو بہت اچھا ہے، لیکن اس میں عدلیہ کا حصہ ضرور ہو۔ اور وہ آڈٹ کے بعد وہ فیصلہ کرے کہ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اور وہاں جو جو امیدوار جیتے ہیں ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اس کے بعد آئی ایم ایف آگے کوئی بات چیت کرے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آڈٹ نہیں ہوتا یہ جو دھاندلی ہے اسے ختم نہیں کیا جاتا تو پھر آئی ایم ایف کا قرضہ دینے کا کوئی بھی اقدام پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے علی ظفر ہمارے اُمیدوار ہوں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے۔
جمعرات کو بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج بھی (عمران خان سے) ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے تیزی کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا ’غیرقانونی اور غیرآئینی‘ ہے۔
’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے۔‘
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے اور سید علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے۔ ہم نے اپنے امیدواروں سے کہا تھا کہ دو عہدوں پر الیکشن نہ لڑیں۔

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعے کو صبح طلب کر لیا گیا

پنجاب اسمبلی کے جمعے کی صبح 10 بجے شروع نے والے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔

 

شیئر: