پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی شراکت اقتدار کا فارمولا طے پایا ہے جس کے تحت گورنر، سپیکر صوبائی اسمبلی اور سینیئر وزیر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا جبکہ وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ باپ پارٹی کو دو صوبائی وزارتیں ملیں گی۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان شراکت اقتدار اور حکومت سازی کے حوالے سے قائم کمیٹیوں نے دونوں جماعتوں کی نشستوں کو سامنے رکھتے ہوئے طے کیا ہے کہ صوبے میں دونوں جماعتوں کو ابتدائی طور پر چھ چھ وزارتیں دی جائیں گی اور اضافے کی صورت میں تناسب کو برقرار رکھا جائے گا۔
اسی طرح دونوں جماعتوں نے اپنی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی اقتدار کا ساجھی بنایا ہے اور اس کو دو وزارتیں دی جائیں گی۔ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کا تعلق بھی پی پی پی سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان میں حکومت سازی: اشارے پیپلز پارٹی کے حق میں جا رہے ہیںNode ID: 838331