Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگران کیمروں کا اطلاعی بورڈ نہ لگانے پرجرمانہ ہوگا ، ٹریفک پولیس

جرمانے کے خلاف 60 دن کے اندر اپیل دائر کی جاسکتی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نگرانی کیمروں کے نظام کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ صادر ہونے والے جرمانے کے خلاف 60 دن کے اندر اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایکس اکاونٹ پر اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے قانون پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔
وہ مقامات یا عمارتیں جہاں کیمروں کی تنصیب لازمی ہے ان کی انتظامیہ کو چاہئے کہ کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ہی آگاہی بورڈ یا علامت لگائی جائے جس میں یہ وضاحت کی گئی ہو کہ ’مقام زیرنگرانی ہے‘ یا ’نگران کیمرے لگے ہیں‘۔
ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پر اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کلوز سرکٹ کیمروں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعی بورڈ لگانا عالمی قانون کے مطابق ہے جس کی خلاف ورزی پر ایک ہزارریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے قانون کے مطابق ایسے مقامات جہاں نگرانی کے لیے کیمرے لگائے جاتے ہیں وہاں کیمروں کی موجودگی کی اطلاع دینا بھی لازمی ہے۔

شیئر: