Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے ساحل سمندر پر 120سی سی کیمرے نصب

جدہ....جدہ میونسپلٹی نے ساحل سمندر کے نئے منصوبے کی نگرانی کیلئے 120سی سی کیمرے نصب کرنے شروع کردیئے۔ میئر ہانی ابو راس نے بتایا کہ جدہ ساحل سمندر کا نیا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ 7لاکھ 20ہزارمربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر نافذ کیا جارہا ہے۔منصوبہ جنوب میں النورس چوراہے سے لیکر شمال میں جبیر بن الحارث اسٹریٹ تک 4.2کلو میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ جلد ہی اسکاافتتاح عمل میں آئیگا۔
 

شیئر: