سعودی ایٹمی اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ’ نیوکلیئر ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کو یوکرین کے زیپوریزیا ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد تابکاری کے اخراج کے حوالے سے کوئی بین الاقوامی رپورٹ نہیں ملی۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’فی الحال یہ پاور پلانٹ روس کے زیر نگرانی ہے۔‘
آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نیشنل نیٹ ورک فار انوائرمینٹل ریڈیولوجیکل مانیٹرنگ اینڈ ارلی وارننگ نے مملکت میں تابکاری کی شرح میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی۔‘
واضح رہے کہ کسی بھی پلانٹ میں ایٹمی ایمرجنسی کے نتیجے میں ہونے والی تابکاری کے اثرات کی پیش گوئی جدید سمولیشن سسٹم کی مدد سے کی جاسکتی ہے۔