Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کو تابکاری بادلوں سے خطرہ

فلاڈیلفیا ...... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ فضائی مسافروں کو بھی پروازوں کی وجہ سے تابکاری بادلوں کا سامنا ہوسکتا ہے جن سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور لاحق خطرات میں سب سے بڑا خطرہ یہ ہوگا کہ تابکاری بادل کا سمک شعاعوں کو راستے میں جذبے کرلیںگے جس سے نہ صرف سرطان لاحق ہوسکتا ہے بلکہ دوسرے خطرناک عوارض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ خلائی جہازوں میں محسوس ہونے والے جھٹکے سے زیادہ خطرات تابکاری بادلوں سے لاحق ہونگے۔ اگر ان بادلوں کی تابکاری لہروں کا سامنا زیادہ دیر تک ہوا تو نقصانات اور شدید ہونگے۔ جن علاقوں میں ریڈیائی لہریں زیادہ چلیں گی وہاں ریڈیائی اثر7.4مائیکرو گرام سے زیادہ ہوگا۔

شیئر: