Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملاوٹی آب زمزم کے 1700کین ضبط

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں العزیزیہ بلدیہ کے اہلکاروں نے ملاوٹی آب زمزم کے ایک کارخانے کے خلاف کارروائی کرکے ایشیائی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ وہ جنوبی مکہ کے الخواجات روڈ پر البیضاءکے علاقے میں ایک احاطے میں ملاوٹی آب زمزم کا کارخانہ قائم کئے ہوئے تھے۔ بلدیہ کے چیئرمین غازی الحربی نے بتایا کہ 1700سے زیادہ آب زمزم کے کین اور بہت سارے خالی کین ضبط کئے گئے ۔ اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے۔

شیئر: