شاہی مہمانوں نے غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا
اتوار 25 فروری 2024 11:38
’شاہی مہمانوں کو غلاف کعبہ تیار کرنے کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی مہمانوں کو غلاف کعبہ تیار کرنے کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا ہے۔
شاہی مہمانوں نے غلاف کعبہ فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا گیا اور انہیں فیکٹری کی تاریخ کے علاوہ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے خام مواد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری زائرین کی دلچسپی کا مرکز ہے جہاں انہیں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
شاہی مہمانوں کی نیابت کرتے ہوئے تیونس کی صحافی خاتون ایمان بنت التوہامی نے بہترین میزبانی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کرکے ہمیں خوشی ہوئی ہے، یہاں ہمیں کافی دلچسپ معلومات فراہم ہوئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے میں کس قدر پیش پیش ہے۔