Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: تمام سیاحتی اداروں میں الجزیرہ چینل پر پابندی

منامہ: بحرین نے سیاحتی اداروں اور ہوٹلوں کے علاوہ فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں الجزیرہ چینل پر پابندی عائد کردی۔ بحرینی سیاحت بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ملک کے تمام سیاحتی اداروں، رہائشی ہوٹلوں اور فرنیشڈ اپارٹمنٹ میں الجزیرہ چینل نہیں دکھایا جائے گا۔ بورڈ نے سیاحتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے کیبل نیٹ ورک سے الجزیرہ نیوز چینل کے علاوہ اس کے تمام ذیلی چینلوں کو ختم کیا جائے ۔خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور جرمانہ ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: