مملکت کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات، حرمین میں زائرین کا رش
مملکت کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات، حرمین میں زائرین کا رش
منگل 27 فروری 2024 21:29
شہری اور غیرملکی بڑی تعداد میں حرا کلچرل سینٹر پہنچ رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات جاری ہیں۔ جس کے بعد مملکت کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے ہیں۔
مختلف شہروں میں مقیم غیرملکی اور سعودیوں کی وجہ سے حرمین شریفین کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ ہوٹلوں کے کمرے تقریبا بک ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق اندرون مملکت سے بڑی تعداد میں لوگ عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے مقدس شہروں میں موجود ہیں۔
حرمین آنے والے زائرین یہاں تاریخی مقامات کی سیر بھی کررہے ہیں۔
سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بچوں کے ہمراہ حرا کلچرل سینٹر، غلاف کعبہ فیکٹری، عجائب گھروں، تاریخی مساجد اور مکہ کے دیگر تاریخی مقامات دیکھ رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے گرد و نواح میں قائم پارکوں میں لوگوں کی وجہ سے کافی رونق رہتی ہے ۔ لوگ رات گئے تک مختلف پارکس میں گپ شپ اور کھانے پینے جبکہ بچے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اس حوالے سے شہر بھر میں صفائی کے خاص انتظامات کے لیے اضافی فیلڈ ورکز تعینات کردیئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں