جمعرات سے سکول تعطیلات، طلبہ کو 10 دن کی چھٹی
’رواں تدریسی سال کا تیسرا سمسٹر اتوار 3 مارچ کو شروع ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
آج بدھ کو سعودی عرب کے تمام سکولوں کا آخری تدریسی دن ہے جس کے بعد کل جمعرات کو یوم تاسیس اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر 10 دن کی چھٹی دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں تدریسی سال کا تیسرا سمسٹر اتوار 3 مارچ کو شروع ہوگا۔
تیسرے سمسٹر میں عید الفطر کی تعطیلات جمعرات 28 مارچ سے شروع ہوں گی۔
بعد ازاں 15 اپریل کو عید کی تعطیل ختم ہوگی اور 2 مئی کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔
سال رواں کا تیسرا اور آخری سمسٹر10 جون تک رہے گا جس کے بعد سال کے اختتام کی چھٹی ہوگی۔
وزارت تعلیم کے جدول کے مطابق نیا تعلیمی سال 18 اگست 2024 سے شروع ہوگا۔