Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج، نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا ہے(فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کا اجلاس کا آج (بدھ کو) صبح 11 بجے ہو گا۔ 
عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا پہلے اجلاس کا ایجنڈا گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد نومتنخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جائے گا۔
حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب اراکین حاضری رجسٹرڈ پر دستخط کریں گے جس کے بعد سپیکر کی جانب سے اراکین کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے طریق کار سے متعلق بتایا جائے گا۔  
سپیکراور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج (28 فروری بروز بدھ) شام پانچ بجے تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اسمبلی کے باہر دھاندلی کے خلاف دو بجے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے داخلی اور خارجی گیٹ کے علاوہ انصاف چوک پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

شیئر: