Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائنس نواز شریف فارمولا منظور نہیں ،عابد شیر

فیصل آباد... وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے۔ یہ فارمولا پہلے منظور تھا نہ آئندہ ہوگا ۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نہیں بولیں گے کیوں کہ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ زرداری کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے ۔عمران خان نے آئینی اداروں پر دباو ڈالنے کی سازشیں شروع کردیں ۔ حسین نواز کی تصویر پی ٹی آئی کے ذریعے لیک ہوئی۔ تمام تحفظات سپریم کورٹ کو بتا د ئیے۔ تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں چوروں کی حکومت ہے ۔ عمران خان سرکاری ریسٹ ہاوس میں بیٹھ کر سیاسی سرگرمیاں کر تے رہے ۔ اقتدار میں آنے کے لئے نتھیا گلی میں ڈارئی کلین کی دکان کھولی ۔

 

شیئر: