اخبار 24 کے مطابق نیوز ویک میگزین کی جانب سے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کو دنیا کے بہترین طبی اداروں کی فہرست میں شامل کرنا سعودی عرب کے شعبہ صحت میں کامیابیوں اور ہسپتال کی معیاری خدمات کے حوالے سے عالمی اعتراف ہے۔
میگزین کے لیے سروے کی ذمہ دار کمپنی’اسٹیٹا‘ کی جانب سے 85 ہزار میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور مریضوں کی آرا کی بنیاد پر یہ فہرست تیار کی ہے۔
واضح رہے جدہ کے شاہ فیصل ہسپتال کا بین الاقوامی فہرست میں شامل ہونا ہسپتال کے طبی اور تحقیقی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہونے کے ساتھ مملکت کے وژن 2030 کے تحت شعبہ صحت میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔
علاوہ ازیں کنگ فیصل ہسپتال نے گزشتہ برس متعدد کامیابیاں حاصل کی جس میں دنیا میں پہلی بار روبوٹ کے ذریعے جگر کی ٹراسپلانٹیشن اور مشرق وسطی کی سطح پر 8 ماہ کی بچی کے دل کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا ۔