Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے افتتاح کی تیاریاں

ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیاجائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد جزوی طور پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
 ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیاجائے گا۔ ہسپتال میں ابتدائی طور پر ٹیومر کے علاج کے علاوہ آنکھوں کے امراض کے شعبے میں کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
 ہسپتال کی ویب سائٹ پر بتایاگیا ہے کہ’ یکم جولائی 2020 سے یہلے مرحلے کے تحت مخصوص کلینکس میں کام شروع ہو جائے گا‘۔

پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد جزوی طور پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسرے مرحلے میں مریضوں کو دیکھنے کے لیے پیشگی وقت لینے کا آغاز کیا جائے گا تاکہ وہاں آنے والوں کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے اور ہسپتال میں سماجی دوری کے اصول پر بھی درست طور پر عمل کیا جاسکے۔
اپائنٹمنٹ کے لیے مریضوں کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے مختصر پیغام ارسال کیا جائے گا۔

شیئر: