Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کی بھوک ہڑتال

بھوپال ....مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ریاست میںامن کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کردی ہے او رکہا ہے کہ ریاست کسانوں کی ترقی کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتی۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں مدھیہ پردیش میں پولیس کی فائرنگ سے 5 کسانوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں کسانوں کی مختلف تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں اور وہ اتوار کو رتلام میں جمع ہونگی جہاں فائرنگ سے مرنے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد گاندھی جی کا اصول ہے اورمیں بھی انکے نقش قدم پر چل رہا ہوں۔ کسانوں کی تکالیف کا مجھے اندازہ ہے او رہم اس تشدد کو روکنا چاہتے ہیں۔ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ریاست کو بھسم نہ کریں۔ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرلئے جائیں گے۔

شیئر: