Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنانے کی تجویز

لاہور ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز پیش کردی۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری کے لئے سسٹم کا درست کرنا ضروری ہے،ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اسے سامنے لانے اور تیار کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور ڈومیسٹک کرکٹ درست ہونا چاہیے۔ڈومیسٹک سسٹم ایسا بنانا چاہیے کہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کے بجائے کھل کر سامنے آئے لیکن کرکٹ سے نابلد لوگ درست فیصلے نہیں کرسکتے۔ الیکشن فکس کرنے والے کو کھیل کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔ پورے پاکستان میں کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لئے نجم سیٹھی ہی ملا ہے۔

 

شیئر: