Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اچھے اور برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد کے ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔‘ (فوٹو: سرین گریب)
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ساتھ ہمارا 76 برس سے نہیں بلکہ سینکڑوں سال سے تاریخی، برادرانہ اور یگانگت کا تعلق ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد نے ہماری جو مدد کی ہے ہم ان کے ہمیشہ شکرگزار رہیں۔ سعودی عرب نے اچھے اور برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’یو اے ای نے بھی ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔ اسی قطر بھی چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے۔‘

 

شیئر: