Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیپ 24‘ : وزارت اطلاعات کے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط

میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اطلاعات نے ریاض میں منعقدہ ’لیپ 24 ‘ کانفرنس میں متعدد ملکی اور غیرملکی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اطلاعات نے ’علی بابا کمپنی ، اورعلی بابا کلاوڈ ‘ کے ساتھ  مفاہمتی یادداشتوں پردستخط معاون وزیر اطلاعات ڈاکٹرعبداللہ بن احمد المغلوث نے کیے۔
معاہدوں کا مقصد اطلاعات کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال میں  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔
وزارت اطلاعات کے مختلف پلیٹ فارمز کو جدید خطوط پراستوار کرتے ہوئے ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر کا قیام اور ’سعودی پیڈیا کے نئے آنے والے ورژن کو اپ ڈیٹ رکھنا ہے۔
معاون وزیر اطلاعات نے ’سیسکو‘ کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت وزارت اطلاعات کے ہنگامی سینٹر کو اپ ٹوڈیٹ اور بنیادی ڈھانچے کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کرنا ہے۔
علاوہ ازیں چینی کمپنی ’ای ڈبلیوٹی پی اے‘ کے ساتھ بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت ملکی اور غیرملکی سطح پرذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

شیئر: