شیخ السدیس کی آئمہ سے ملاقات، رواداری کے پیغام کو پھیلانے پرزور
حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے رمضان المبارک کے دوران آئمہ حرمین کے شیڈول کی منظوری کے بعد ان سے ملاقات میں مختلف آراء اورتجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
سبق نیوز کے مطابق شیخ السدیس نے اس موقع پر رواداری پرمبنی اسلام کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلنے کے حوالے سے بھی مختلف آراء اور تجاویز پر تفصیلی کفتگو کی۔
دینی امور کے سربراہ نے ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین میں اعتدال پسند ی اور رواداری کی اقدار کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثنا مسجد الحرام کے آئمہ نے دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام سے جاری ہونے والے رواداری کے پیغام کوپھیلنے کے لیے مستعدد ہیں۔
واضح رہے دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے قبل ازیں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف کے لیے تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے آئمہ کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔