شیخ سدیس سے مسجد نبوی کے ائمہ اور موذنین کی ملاقات
’مسجد نبوی کے ائمہ کے فرائض اور پیغام کی عظمت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے‘
حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس سے مسجد نبوی کے ائمہ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران مسجد نبوی کے ائمہ کے فرائض اور پیغام کی عظمت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دینی اہداف کے حصول کے لیے ائمہ مسجد نبوی پر رواداری، وسطیت اور اعتدال کا پیغام پہنچانے کی بھاری ذمہ داری ہے۔
ملاقات کے دوران رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کے ائمہ کے حوالے سے انتظامیہ نے جامع منصوبہ تیار کیاہے‘۔
’حرمین شریفین سے مثبت پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے ائمہ اور خطبا اہم کردار ادا کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب ائمہ مسجد نبوی نے انتظامیہ اور شیخ سدیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کے ائمہ رمضان المبارک میں دنیا کو مثبت پیغام پہنچانے کے لیے تیار ہیں‘۔
’انہوں نے دعا کی ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ پر خیر و برکت اور فضیلت کا مہینہ ہو‘۔
دوسری طرف حرمین انتظامیہ میں دینی أمور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے موذنوں کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے مسجد نبوی کی خدمت اور ائمہ و موذنین کی سرپرستی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسجد نبوی کے موذنین کے ساتھ ملاقات کے دوران شیخ سدیس نے اعتدال، وسطیت اور رواداری کو پروان چڑھانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے موذنین کے ساتھ رمضان المبارک کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔
انہوں نے موذنین کو یاد دلایا ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں اونچا رتبہ عطا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی کابینہ نے حرمین انتظامیہ کے تحت موذنین اور ائمہ کے أمور کی ذمہ داری دینی أمور کے سپرد کرکے ثابت کیا ہے کہ سعودی قیادت ائمہ اور موذنین کی اہمیت اور اسلام کے پیغام کو عالمگیر بنانے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے‘۔