Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ کا دورہ ایئرپورٹ، زائرین کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ

امیگریشن کاونٹرز اور کسٹم ضوابط کے بارے میں بریف کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل کے ہمراہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
سبق نیوز کے مطابق اس موقع پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے عمرہ زائرین کو رمضان میں ایئرپورٹ پر پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گورنر مدینہ کو پاسپورٹ کاؤنٹرز پر خدمات سے آگاہ کیاگیا (فوٹو ایس پی اے)

گورنر مدینہ کو  ایئرپورٹ پہنچنے والے زائرین کو امیگریشن کاؤنٹرز  پر فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام نے گورنر کو کسٹم، سامان کی منتقلی، ہیلتھ کیئر اور وزارت حج وعمرہ دفاتر پر رمضان کے حوالے سے مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں  بریف کیا گیا۔

 رمضان کے حوالے سے زائرین فراہم کی جانے والی  خدمات کا جائزہ لیا  (فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ سلمان بن سلطان نے مدینہ منورہ ہوائی اڈے پر آمد اور روانگی کے ہال کا جائزہ لیا اور وہاں آنے اور جانے والے زائرین کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔
گورنر مدینہ کو بتایا گیا کہ رمضان کے  دوران عمرہ زائرین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کا مدینہ منورہ آمد اور روانگی کا سفر خوشگوار رہے۔

گورنر مدینہ منورہ کے ہمرا دیگراعلی عہدیدار بھی موجود تھے  (فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر گورنر مدینہ کے ہمراہ  نائب گورنر مدینہ، گورنریٹ کے انڈر سیکریٹری برائے حج امور ڈاکٹر عید بن سالم التوم، محکمہ پاسپورٹ مدینہ ریجن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عبدالرحمن بن ھدیان  البلوی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: