سعودی عرب کے سنیپ سٹار ابو عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ریاض کے الملوحی العطایف محل کی ہے۔
یہ محل الملوحی خاندان کی ملکیت تھا جو 1960 سے 1970 میں گھریلو اشیا، برتن وغیرہ کی تجارت کے لیے مشہور تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/March/21/2024/8_mehal_90.jpg)
ابو عبداللہ نے بتایا کہ یہ محل دو منزلوں پر مشتمل ہے اور1200 مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ اس میں 48 کمرے ہیں۔
الملوحی العطایف محل اب بھی اچھی حالت میں ہے اور اسے معمولی تعمیراتی کام کے بعد رہائش کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/21/2024/8_mehal_9.jpg)
ویڈیو میں سیاحوں کے تاثرات بھی ہیں۔ایک امریکی ٹیم نے اس حوالے سے ویڈیو رپورٹ بھی تیار کی ہے۔
امریکی ٹیم نے بتایا کہ قدیم زمانے کا یہ ’شاہکار‘ آج بھی اچھی حالت میں ہے، اس پر حیرانی ہے۔
یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی ماضی میں بھی یہاں عمارتوں کی تعمیر اس قدر بہتر انداز سے ہوتی تھی۔
![](/sites/default/files/pictures/March/21/2024/8_mehal_8.jpg)